• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49255

    عنوان: جہاں كھڑا ہو وہاں سے نیچی جگہ پر سجدہ كرنا

    سوال: اگر کوئی پیش امام نماز پڑھاتے ہوئے سجدہ زمین سے اتنی اونچائی پر کرے جس کی اونچائی ایک اینٹ جتنی ہو اوروہ کسی بیمار ی میں مبتلاء بھی نہ ہو ، تو کیا اس کی اور اس کے پیچھے نماز پڑھنے والوں کی نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 49255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1815-1457/B=1/1435-U اگر ایک بالشت سے کم نیچائی ہے تو کوئی حرج نہیں، ایک اینٹ کی اونچائی تو ایک تہائی بالشت ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند