• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49236

    عنوان: روحانی عمل كرنے والے عالم كے پیچھے نماز پڑھنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک عالم دین قرآنی آیت کے ذریعہ سے روحانی علاج کرتے ہیں اور اللہ نے ان میں اثر بھی دیا ہے ، کچھ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی ہے؟دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 49236

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1506-1506/M=1/1435-U قرآنی آیات کے ذریعہ علاج کرنا جائز اور درست ہے، قرآن میں ہے: ”وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآَنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ“ (سورہٴ اسراء) اگر مذکورہ عالم دین قرآنی آیات اور ادعیہٴ ماثورہ وغیرہ کے ذریعہ تعویذ وجھاڑ پھونک کرتے ہیں اور ان کے اندر کوئی موجب کراہت بات نہیں تو ان کے پیچھے نماز درست ہے، کچھ مسلمان ان کے پیچھے نماز نادرست ہونے کی بات کس بنیاد پر کرتے ہیں؟ واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند