• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48951

    عنوان: نماز کے بعد شلوار کے اندر پچھلی طرف سے پاخانے کا نشان ہو تو کیا نماز ہوگئی نشان کے کم ہونے کی صورت میں یعنی مقدار معافی کی صورت میں یا نہیں؟

    سوال: نماز کے بعد شلوار کے اندر پچھلی طرف سے پاخانے کا نشان ہو تو کیا نماز ہوگئی نشان کے کم ہونے کی صورت میں یعنی مقدار معافی کی صورت میں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 48951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1387-1070/D=12/1434-U اگر ظن غالب یا یقین ہوکہ پائخانہ وضو کرنے کے بعد نکلا ہے تب تو نماز درست نہیں ہوئی، کپڑا دھوکر دوبارہ وضو کرکے نماز ادا کریں، اور اگر ایسا نہیں ہے بلکہ صرف کپڑے کے نجس ہونے کا شبہ ہے تو نجاست کا پھیلاوٴ اگر ایک درہم کے برابر یعنی ہتھیلی کی گہرائی کے بقدر ہے تو یہ معاف ہے نماز ہوگئی، البتہ آئندہ نماز پڑھنے کے لیے اسے دھو ضرور لیں۔ اور اگر پھیلاوٴ ہتھیلی کے گہرے حصے سے زاید ہے تو نماز نہیں ہوئی دوبارہ صاف کپڑے پہن کر ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند