• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48906

    عنوان: امام صاحب عشاء کی نماز میں دوسری رکعت پر بیٹھے بنا کھڑے ہونے لگے

    سوال: امام صاحب عشاء کی نماز میں دوسری رکعت پر بیٹھے بنا کھڑے ہونے لگے ، لوگوں نے لقمہ دیا تو امام صاحب فوراً بیٹھ گئے ، لیکن تب تک امام صاحب تقریباً کھڑے ہوگئے تھے اور اخیر میں سجدہ سہو نہیں کیا تو کیا حکم ہے ؟ نماز ہوگئی یا لوٹانا واجب ہے؟

    جواب نمبر: 48906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1670-1336/B=12/1434-U صورتِ مذکورہ میں اگر امام صاحب کھڑے ہونے کے قریب ہوگئے پھر بیٹھے تو قعدہٴ اخیرہ میں انھیں سجدہٴ سہو کرنا واجب تھا، اگر سجدہٴ سہو نہیں کیا تو نماز لوٹالینی چاہیے، اگر نہیں لوٹائی تو وقت نکلنے کے بعد لوٹانے کی ضرورت نہیں، وہ نماز ہوگئی اگرچہ ثواب کے لحاظ سے ناقص ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند