عنوان: بدعتی امام كے پیچھے نماز پڑھنا
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں ایک مسجد ہے جو سنی مسجد ہے ، وہاں کے جو امام صاحب ہیں وہ ہر فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا عربی میں مانگتے ہیں ، دعا مانگتے وقت اپنی دعا میں مختلف لوگوں کی شر سے پناہ مانگتے ہیں ، مثلاً وہابی ، فاسق، فاجر، کافر، اور خاص طورپر وہابی یہ جملہ زیادہ کہتے ہیں، کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ اور کیا دعا بھی مانگ سکتے ہیں؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 4866301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1536-1189/B=12/1434-U
وہ امام بدعتی ہے، ممکن ہو تو اسے بدل کر صحیح العقیدہ امام رکھا جائے، اور ممکن نہ ہو تو دوسری مسجد میں جہاں صحیح العقیدہ امام ہو وہاں جاکر نماز ادا کریں، یا اپنے لوگوں کو لے کر کسی ہال میں جماعت کرلیا کریں، اس بدعتی امام کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند