• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48609

    عنوان: قصر قضا کے کیا احکام ہیں؟ قضا پوری نمازپڑھنا ہوگی یا قصر ؟

    سوال: قصر قضا کے کیا احکام ہیں؟ قضا پوری نمازپڑھنا ہوگی یا قصر ؟

    جواب نمبر: 48609

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1608-1185/H=11/1434-U سفر میں اگر نماز قضاء ہوگئی تو وہ خواہ بحالت سفر ادا کریں یا سفر شرعی سے واپس ہوکر وطن میں پہنچ کر پڑھیں، وہ قصر ہی پڑھی جائے گی، اداء کا وقت ختم ہونے پر اگر آدمی مسافر ہے تو بس پھر اس کو قصر ہی کے اعتبار سے قضاء پڑھنی ہے، فتاوی شامی وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند