• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 48564

    عنوان: قیام سے معذور لوگ نماز كس طرح پڑھیں

    سوال: (۱) جو لوگ قیام پر قدرت نہیں رکھتے یا چیئر پر یا زمین پر بیٹھ کے نماز پڑھتے ہیں وہ سجدے میں ہاتھ کہاں رکھیں ؟ گھٹنوں پہ یا ہوا میں؟ (۲) چیئر پر پڑھنے کی صورت میں پاؤں زمین پر لگنے ضروری ہے یا نہیں؟ (۳) فوم والی چیئر یا فوم کے بستر پر اگر چیئر کی طرح پاؤں لٹکا کے بیٹھ کے نماز پڑھنے سے نماز ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ (۴) ایسی خواتین اگر گاڑی میں ہوں اور گاڑی قبلہ رخ کھڑی ہو تو کیا گاڑی میں بیٹھے بیٹھے وہ نماز پڑھ سکتی ہیں جیسے چیئر پر پڑھتی ہیں یا زمین پر ہی چیئر رکھ کے نماز ضروری ہے ؟

    جواب نمبر: 48564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1392-1061/D=1/1435-U (۱) گھٹنوں پر۔ (۲) اگر رکوع سجدہ اشارہ سے کررہے ہیں تو پیر زمین پر لگنا ضروری نہیں البتہ بہتر ہے۔ (۳) اشارہ سے رکوع سجدہ کرنے کی صورت میں نماز ہوجائے گی۔ (۴) پڑھ سکتی ہیں۔ نوٹ: معذور شخص کے لیے کس صورت میں کرسی پر نماز پڑھنا جائز نہیں اور کس طرح کے معذور کے لیے کرسی پر پڑھنا خلافِ اولی ہے اور کس طرح کے معذور کے لیے جائز ہے۔ ان مسائل کی تفصیل جاننے کے لیے دارالافتاء دارالعلوم دیوبند کی وسب سائٹ میں تفصیلی فتوے کے عنوان کے تحت مفصل فتوی موجود ہے، ملاحظہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند