عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 48314
جواب نمبر: 48314
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1350-1336/N=11/1434-U صورت مسئولہ میں امام اور مقتدی حضرات میں سے کسی کی بھی نماز ظہر نہیں ہوئی، البتہ چار رکعت نفل کا ثواب سب کو مل گیا، لہٰذا سبھی حضرات ظہر کی نماز دوبارہ ادا کریں، عالمگیری (۱:۱۲۹ مطبوعہ مکتبة زکریا دیوبند) میں ہے: وإن قید الخامسة بالسجدة فسد ظہرہ عندنا کذا في المحیط وتحولت صلاتہ نفلا عند أبي حنیفة وأبي یوسف رحمہما اللہ تعالی․․․․ کذا في الہدایة اھ اور یہ مسئلہ فقہ کی دیگر کتابوں میں بھی آیا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند