• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47740

    عنوان: اگر چار رکعات کی نماز ہو اور کوئی شخص دو رکعات میں پہنچنے دو رکعات کے قیام میں تو اب وہ امام کے سلام پھیر نے کے بعد کتنی رکعتیں پڑھے گا اور اس کا طریقہ بھی بتادیں تفصیل کے ساتھ؟

    سوال: اگر چار رکعات کی نماز ہو اور کوئی شخص دو رکعات میں پہنچنے دو رکعات کے قیام میں تو اب وہ امام کے سلام پھیر نے کے بعد کتنی رکعتیں پڑھے گا اور اس کا طریقہ بھی بتادیں تفصیل کے ساتھ؟

    جواب نمبر: 47740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1338-918/L=12/1434-U اگر وہ شخص دوسری رکعت کے قیام میں امام کے ساتھ شریک ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ صرف ایک رکعت پڑھے گا اور اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ کھڑے ہوکر ثنا، تعوذ، تسمیہ سورہٴ فاتحہ اور سورت ملانے کے بعد رکوع، قومہ اور سجدہ کرے گا اس کے بعد التحیات، درود شریف اور دعائے ماثورہ پڑھنے کے بعد سلام پھیردے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند