• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47506

    عنوان: رمضان میں اکثر سعودی مساجد میں صرف آٹھ رکعت تراویح ہوتی ہے تو کیا یہ درست ہے؟

    سوال: (۱) رمضان میں اکثر سعودی مساجد میں صرف آٹھ رکعت تراویح ہوتی ہے تو کیا یہ درست ہے؟ (۲) یہاں لوگ نماز کی حالت میں دائیں بائیں طرف موڑ جاتے ہیں اگر جگہ خالی ہوتی ہے ، ایسا کیوں؟ (۳) وہ تراویح کے بعد تہجد کے بعد نہیں پڑھتے ہیں ․․․․․․؟ میں سعودی عرب میں ہوں، کیا ان سب باتوں پر عمل کروں؟ براہ کرم، قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں، میں دیوبند ی ہوں اور دیوبندی مسلمان ہونے پر مجھے فخر ہے۔

    جواب نمبر: 47506

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1782-516/H=1/1435-U (۱) درست نہیں، بلکہ درست یہی ہے کہ بیس رکعات تراویح پڑھی جائیں جیسا کہ ہمیشہ سے اب تک ہررمضان المبارک میں حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة میں بیس رکعات تراویح ہوتی ہیں۔ (۲) اگر دائیں بائیں مڑنے میں سینہ جہتِ قبلہ سے پھر گیا تو نماز ٹوٹ جائے گی، اگر سینہ نہ پھرا تو نماز تو ہوجائے گی مگر ایسا کرنا مکروہ ہے۔ (۳) منشأ سوال صاف واضح طور پر سمجھ میں نہیں آیا۔ (۴) محض دیکھا دیکھی کوئی عمل اختیار نہ کریں، جس عمل کے متعلق کچھ شبہ ہو اس کو لکھ کر یہاں سے معلوم کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند