• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47503

    عنوان: اگر امام صاحب جمعہ یا تراویح میں بھول جائے تو سجدہ سہو کریں یا نہیں؟؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر امام صاحب جمعہ یا تراویح میں بھول جائے تو سجدہ سہو کریں یا نہیں؟؟ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 47503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1304-895/L=11/1434-U جمعہ یا تراویح میں اگر کوئی واجب سہوا چھوٹ جائے تو سجدہٴ سہو واجب ہوجاتا ہے، البتہ جمعہ میں چونکہ نمازیوں کی کثرت ہوتی ہے اس لیے جمعہ میں سجدہ سہو نہ کرنا چاہیے، لیکن تراویح میں سجدہٴ سہو کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند