• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47320

    عنوان: مکہ مکرمہ میں کچھ لوگ تراویح کے دوران قرآن کریم کھولتے ہیں اور امام کی قرأ ت چیک کرتے ہیں، کیا خواتین کے لیے بھی اس کی اجازت ہے؟ کیا یہ نماز قبول ہوگی ؟

    سوال: مکہ مکرمہ میں کچھ لوگ تراویح کے دوران قرآن کریم کھولتے ہیں اور امام کی قرأ ت چیک کرتے ہیں، کیا خواتین کے لیے بھی اس کی اجازت ہے؟ کیا یہ نماز قبول ہوگی ؟

    جواب نمبر: 47320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1728-1406/B=1/1435-U احناف کے نزدیک نماز کی حالت میں قرآن دیکھ کر پڑھنا، یا امام کی قراء ت کو سننا اور اسے چیک کرنا یہ عمل کثیر اور تعلّم من الغیر ہے اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند