• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47177

    عنوان: نماز میں عورت كا لقمہ دینا

    سوال: مسئلہ یہ دریافت کرنا ھے کہ تراویح کی عورتوں نماز چل رہی ہے جن کی امامت ایک مرد آدمی کررہا ہے غلطی ہوجانے پر اگر کوئی عورت لقمہ دے رہی ہے تو کیا اس عورت کی نماز باقی رہے گی یا نہیں اور اگر امام اس عورت کا لقمہ قبول کرلے تو نماز باقی رھے گی یا نہیں۔برائے مہربانی جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 47177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1279-875/L=11/1434-U اصح قول کے مطابق عورت کی آواز عورت نہیں ہے، اس لیے اگر عورت لقمہ دے اور امام اس لقمہ کو قبول کرلے تو نماز باقی رہے گی، البتہ عورت کو چاہیے کہ لقمہ دینے سے گریز کرے، امام کو بھولنے پر رکوع کرلینا چاہیے: ”والمعتمد أنہ فتنة فلا تفسد برفع صوتہا صلاتہا“ (حاشیة الطحطاوي: ۱۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند