• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47123

    عنوان: نماز میں اگر وضو ٹو ٹ جائے اور پیچھے نمازی کھڑے ہوں تو اس صورت میں کیا کریں گے؟ وضو کریں گے یا پھر بیٹھ جائیں گے یانماز پڑھنے کا انتظارکریں گے؟ ccc

    سوال: نماز میں اگر وضو ٹو ٹ جائے اور پیچھے نمازی کھڑے ہوں تو اس صورت میں کیا کریں گے؟ وضو کریں گے یا پھر بیٹھ جائیں گے یانماز پڑھنے کا انتظارکریں گے؟

    جواب نمبر: 47123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 305-853/D=10/1434 وضو ٹوٹنے سے نماز ٹوٹ گئی باہر جاکر وضو کریں پھر آپ کو اختیار ہے خواہ جس قدر نماز پڑھ چکے ہیں اسی پر بنا کرلیں یا از سرنو نماز پڑھیں، از سر نو نماز پڑھنا بہتر ہے، کیونکہ بنا کے مسائل بہت باریک ہیں۔ صف سے باہر نکلنے کا طریقہ یہ ہے کہ (۱) بالکل کنارے کی طرف چلے جائیں اور دیوار کے سہارے سے نکل جائیں، اگر گنجائش ہو۔ (۲) اپنے پیچھے والے آدمی کو اپنی جگہ کھڑا کریں اور خود پیچھے آجائیں او راگر یہ سب کرنا دشوار ہو یا لوگوں کی نماز گڑبڑانے کا اندیشہ ہو تو اسی جگہ بیٹھ جائیں لوگوں کے فارغ ہونے کے بعد اپنی نماز از سر نو پڑھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند