• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 47117

    عنوان: مسجد کی چھت پر جہاں محراب بنی ہوئی ہے اور چاروں طرف چہار دیواری بنی ہوئی ہے تو کیا اس طرح کی چھت پر نماز یا تراویح ہوسکتی ہے؟

    سوال: مسجد کی چھت پر جہاں محراب بنی ہوئی ہے اور چاروں طرف چہار دیواری بنی ہوئی ہے تو کیا اس طرح کی چھت پر نماز یا تراویح ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 47117

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1192-922/H=11/1434 ایسی صورت میں بھی چھت پر فرض وتراویح کی جماعت قائم کرنا مکروہ ہے، فتاوی ہندیہ کی کتاب الکراہیت میں صراحت ہے، البتہ نچلی منزل بھرجائے اور پھر کچھ مقتدی چھت پر امام کی اقتداء میں نماز ادا کریں تو اس میں کچھ حرج نہیں بلکہ بلاکراہت درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند