• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46927

    عنوان: اگر کوئی شخص آخری قعدہ میں تشہد کے بعد کھڑا ہوجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: اگر کوئی شخص آخری قعدہ میں تشہد کے بعد کھڑا ہوجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 46927

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1142-878/H=10/1434 یاد آنے پر قعدہ کی طرف لوٹ جائے اور سجدہٴ سہو کرکے نماز پوری کرلے اگر یاد نہ آیا اور اس نے سجدہ کرلیا تو ایسی صورت میں ایک رکعت اور ملالے اور پھر سجدہٴ سہو کرلے، فرض ادا ہوجائیں گے اور دو رکعت نفل ہوجائیں گی ہکذا في الفتاوی رد المحتار: ۱/۵۰۳۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند