• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46749

    عنوان: دكان میں جماعت كرنا

    سوال: ایک شخص پانچ وقت کی نماز پابندی سے مسجد میں پڑھتا تھا، اس شخص کی ایک دکان ہے جہاں پر اس کے لڑکے اور کچھ مسلمان لڑکے کام کرتے ہیں، اس شخص کے لڑکے نماز کے لیے مستقل مسجد نہیں جاپاتے دکان ہونے کی وجہ سے ، اب یہ شخص جو کہ نماز مسجد میں جماعت ادا کرتا تھا اس نے دکان پر کام کرنے والے اس کے لڑکے کو لے کر دکان پر جماعت سے نماز ادا کررہا ہے، اس طرح دکان پر جماعت سے نماز ادا کرنا صحیح ہے جب کہ مسجد تین میٹر دورہے؟

    جواب نمبر: 46749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1120-866/H=10/1434 نماز تو ہوجاتی ہے، لیکن مستقلاً مسجد کی جماعت کا ترک کرنا سخت ناپسندیدہ اور شدید مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند