عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 46690
جواب نمبر: 46690
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1254-315/B=10/1434 احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے سورہٴ منافقون، سورہٴ صف، سورہٴ جمعہ، سورہٴ اعلی، سورہٴ غاشیہ وغیرہ نماز میں پڑھتے تھے۔ سورہٴ والتین، اور سورہٴ قاف کا پڑھنا بھی مغرب میں ثابت ہے (یعنی اس کا کچھ حصہ) سورہٴ والمرسلات بھی پڑھتے تھے، پانچوں نمازوں کو مجموعی مقدار ہم نہیں بتاسکتے۔ ایسا سوال کرنا بے سود ہے۔ ظہر وعصر میں قراء ت آہستہ ہوتی ہے معلوم نہیں ان دونوں میں کیا کیا پڑھتے تھے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند