عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 46458
جواب نمبر: 46458
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1159-1070/N=9/1434 صلاة التسبیح نفل نماز ہے، اور نفل نمازوں میں اصل یہ ہے کہ تنہا تنہا پڑھی جائیں، اس لیے صلاة التسبیح میں جماعت ثابت نہیں؛ لیکن اگر جماعت کے ساتھ پڑھی جائے تو تین مقتدیوں تک اجازت ہے، اور اگر مقتدی تین سے زائد ہوں تو یہ جماعت ناجائز ومکروہ تحریمی ہوگی، یہ ہے صلاة التسبیح کی مطلق جماعت کرنے کا حکم، رہا اس کا اہتمام کرنا تو آپ اہتمام کے لوازمات وخصوصیات وغیرہ کی تشریح ووضاحت کریں تو پھر ان شاء اللہ اس کی جماعت کے اہتمام کا حکم تحریر کیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند