• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4550

    عنوان:

    جب ہم درسگاہ میں ہوں اور نمازپڑھنے کی اجازت نہ ملے اورنماز کا وقت بھی ختم ہوجائے تو ہم کیا کریں؟ نماز کے فرائض کیا ہیں؟ کیا ہم صوفی کے یہاں اوردرگاہ پر جاسکتے ہیں؟ کیا ہم نماز جمعہ کے بعد سلام پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111=955/ ب

    اگر آپ کو کسی طرح اجازت نہ ملے تو پھر اس نماز کی قضا کریں۔ نماز کے فرائض یہ ہیں: (۱) قیام۔ (۲)تکبیر تحریمہ۔ (۳) ایک آیت کے بقدر قراء ت۔ (۴) رکوع۔ (۵) سجدہ۔ (۶) اپنے ارادہ سے نماز سے نکلنا۔

    (۲) بقصد زیارت آپ صوفیوں کے درگاہ پر جاسکتے ہیں، البتہ مواقع بدعات سے احتراز کریں۔

    (۳) مروجہ سلام بدعت ہے، لہٰذا واجب الترک ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند