• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 44001

    عنوان: اقامت

    سوال: اگر اقامت اس طرح کہی جائے تو کیا ٹھیک ہو گی ؟ اللہ اکبر اللہ اکبر اشہد اللہ الہٰ الاللہ اشہد انّ محمّداراسولللہ حی الصلاہ حی الالفلاح قد قامت الصلاہ قد قامت الصلاہ اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ الہٰ الاللہ مہربانی فرما کر رہنمای فرمائیں۔

    جواب نمبر: 44001

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 361-209/L=3/1434 حنفیہ کے نزدیک اذان کی طرح اقامت کے کلمات بھی دو، دو مرتبہ ہیں، یعنی اللہ اکبر، اللہ اکبر،اشہد ان لا الٰہ الا اللہ، اشہد ان لا الٰہ الا اللہ ․ الخ حنفیہ کے دلائل شروح حدیث میں مفصلاً مذکور ہیں، حنفی مقلد کو اپنے امام کی تقلید کرنی چاہیے یعنی اقامت کے کلمات بھی دو دو مرتبہ کہنے چاہئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند