• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 43003

    عنوان: منھ میں لگا ہوا کوئی ٹکڑا نگل لیا جو چنے کی مقدار سے کم ہو تو نماز فاسد نہ ہوگی

    سوال: ہمیں بتایا گیاہے کہ اسلام نماز میں کھانے پینے کی اجازت نہیں دیتاہے ، لیکن اگر ہم نماز سے پہلے کھائے ہوں اور اس کے کچھ ٹکڑے ا ب بھی منہ میں ہوں اور ہم نے نماز شروع کردی اوران ٹکڑوں کو نگل گیا تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 43003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 10-6/H=2/1434 منھ میں لگا ہوا کوئی ٹکڑا نگل لیا جو چنے کی مقدار سے کم ہو تو نماز فاسد نہ ہوگی، البتہ بہتر یہ ہے کہ نماز شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح منھ کی صفائی کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند