• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42970

    عنوان: اگر جہری نماز میں امام سورہ فاتحہ کے بعد بقدر ۳ تسبیحات کے خاموش رہتا ہے تو کیا حکم ہے مفتیانے کرام کا ؟نماز ہو جایگی یا سہو کرنا پڑیگا؟ اگر سہونہ کیا تو نماز دوہرانی پڑیگی یا نہیں؟

    سوال: اگر جہری نماز میں امام سورہ فاتحہ کے بعد بقدر ۳ تسبیحات کے خاموش رہتا ہے تو کیا حکم ہے مفتیانے کرام کا ؟نماز ہو جایگی یا سہو کرنا پڑیگا؟ اگر سہونہ کیا تو نماز دوہرانی پڑیگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42970

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 97-81/B=2/1434 صورت مذکورہ میں امام کے اوپر سجدہٴ سہو واجب ہوگا،اگر سجدہٴ سہو نہیں کیا تو وقت کے اندر نماز کا اعادہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند