عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 42873
جواب نمبر: 42873
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 106-106/M=2/1434 امامت میں سب سے پہلے استحقاق اس شخص کو ہے جو صحیح العقیدہ ہونے کے ساتھ مسائل طہارت ونماز سے واقف ہو یعنی عالم ہو اور قرآن صحیح پڑھنا جانتا ہو، پھر اس کی ایک ترتیب ہے کہ اس کے بعد کون زیادہ حق دار ہے، اس کے اخیر میں ایک مرحلہ یہ بھی ہے کہ اکر سب لوگ مطلوبہ اوصاف میں برابر ہوں تو ان میں جس کی بیوی زیادہ خوبصورت ہوگی اس کو استحقاق ہوگا کیوں کہ ایسا شخص قلب ونظر کے اعتبار سے زیادہ عفیف ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند