• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42862

    عنوان: سفر میں سنن ونوافل

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جب میں سفر میں ہوں اور فرض نماز قصر ادا کرتا ہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ظہر کی نماز کے وقت مجھے کوئی کام نہیں اور مجھے کافی وقت ہے تو کیا ایسی حالت میں مجھ پر سنّت موَکدہ پڑھنا لازم ہے یا یا کھودینے سے گناہ ہے ؟

    جواب نمبر: 42862

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 6-6/M=2/1434 سفر میں سنن ونوافل کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر آدمی سکون وقرار اور اطمینان کی حالت میں ہے تو ان کو ادا کرلینا چاہیے، اور اگر جلد ی میں ہے، اطمینان وسکون کی حالت نہیں ہے تو چھوڑدے، اور اس میں کوئی گناہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند