• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 4271

    عنوان:

    اگر وضو نہ ہو تو سجدہ ٴتلاوت ہوسکتاہے کہ نہیں؟ (۲)نماز میں جب دوسری رکعت میں شامل ہوتے ہیں تو اپنی نماز پوری کرنے کے واسطے کس وقت کھڑے ہونا چاہئے ؟ امام کے دونوں طرف سلام پھیر نے کے بعد یا ایک طرف سلام پھیر نے کے بعد؟

    سوال:

    جواب نمبر: 427101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 310=310/ م

    (۱) جی نہیں! بغیر وضو کے سجدہ تلاوت ادا نہیں ہوگا۔

    (۲) مسبوق کو اپنی فوت شدہ نماز پوری کرنے کے لیے اُس وقت کھڑا ہونا چاہیے جب امام دوسری طرف سلام پھیردے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند