• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42706

    عنوان: قضا نمازوں كی كثرت كی وجہ سے آپ صاحب ترتیب نہیں

    سوال: میری ۱۴ سال کی نمازیں قضا ہیں کیا میں اس طرح قضا نمازیں ادا کر سکتا ہوں مثلا پہلے فجر کی ۱۴ سال کی ادا کرو ں پھر ظہرکی ۱۴ سال کی پھر عصر کی ۱۴ سال کی پھر مغرب کی ۱۴ سال کی پھرعشا کی ۱۴ سال کی ....۵۰۴۰ نمازیں فجر کی بنتی ہیں اسی طرح دوسری بھی ہیں پہلے فجر کی ۵۰۴۰ نمازیں ادا کروں پھر ظہر پھر عصرپھر مغرب پھرعشا اس طرح میں ادا کر سکتا ہوں ..

    جواب نمبر: 42706

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1346-1339/N=1/1434 قضا نمازوں کی کثرت کی وجہ سے آپ صاحب ترتیب نہیں ہیں، اس لیے آپ سوال میں مذکور طریقہ کے مطابق قضا نمازیں ادا کرسکتے ہیں، جائز ہے، ملتقی الابحر (مع المجمع والدر کتاب الصلاة باب قضاء الفوائت: ۱/۲۱۶، ط: دارالکتب العلمیة بیروت لبنان) میں ہے: ویسقط الترتیب․․․ بصیرورة الفوائت ستا حدیثة أو قدیمة إھ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند