• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42703

    عنوان: ہوائی جہاز پر نماز

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا فلائٹ/ ہوائی جہاز پر نماز ہوتی ہییا نہیں ؟اگر ہوتی ہے تو براہ کرم دلیل کیساتھ جواب مرحمت فرمائیں اگر نہیں تو کیوں ؟

    جواب نمبر: 42703

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1334-1331/N=1/1434 رکوع، سجدہ وغیرہ کے ساتھ ہوائی جہاز میں نماز درست ہے (تفصیل کے لیے جواہر الفقہ: ۴:۱۶۳ اور حاشیہ امداد الفتاوی: ۱/۵۸۷-۵۸۹)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند