• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42647

    عنوان: فرض نماز کے بعد لمبی دعا کرنا منع ہے کیا ؟کوئی حدیث ہے اس بارے میں؟

    سوال: فرض نماز کے بعد لمبی دعا کرنا منع ہے کیا ؟کوئی حدیث ہے اس بارے میں؟

    جواب نمبر: 42647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 226-508/B=5/1434 فرض نماز کے بعد لمبی دعا مانگنا منع نہیں ہے، ممانعت کی کوئی حدیث نہیں آئی ہے، البتہ فقہاء کرام نے یہ بات لکھی ہے کہ جن فرضوں کے بعد سنت موٴکدہ ہے اس میں مختصر دعا مانگ کر جلد ازجلد سنت میں مشغول ہوجانا بہتر ہے، جیسا کہ شامی (۲:۲۴۶، ۲۴۷ میں ہے، اور جن فرضوں کے بعد سنت موٴکدہ نہیں ہے یعنی فجر اور عصر میں تو اس میں کسی قدر لمبی دعا انفرادی طور پر مانگ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند