• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42382

    عنوان: آیت سجدہ كے بعد سورہٴ فاتحہ پڑھ لے تو كیا كرے؟

    سوال: اگر نمازتراویح میں امام آیت سجدہ کے بعد سورہ فاتحہ پڑھ لیتا ہے تو اس پر کیا حکم ہے مفتیانے کرم کا؟ نماز ہو جائیگی؟یا لوٹانی پڑیگی؟یا سہو سے نماز ہو جائیگی؟ اور کیا تمام آیتیں جو اس نماز میں پڑھی جا چکی دہرانی پڑے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42382

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1738-1738/M=1/1434 (۱) امام نے نماز تراویح میں آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد سجدہ کیا، پھر کھڑے ہوکر بجائے اس کے کہ جہاں سے قرآن پڑھنا تھا اس کو نہیں پڑھا بلکہ سورہٴ فاتحہ پڑھ لیا تو بھی اس کی نماز ہوجائے گی، سجدہٴ سہو واجب نہیں ہوگا۔ (۲) نہیں دہرانی پڑے گی۔ ولو قرأ فاتحة الکتاب وسورة ثم قرأ فاتحة الکتاب فلا سہو علیہ؛ لأنہ ما قرأہا علی الولاء․ (الفتاوی التاتارخانیة: ۲/۳۹۱، کتاب الصلاة، فصل سجود السہو)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند