• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42294

    عنوان: محراب میں سنت پڑھنا

    سوال: امام کا رمضان کی فجر کی سنّتوں کا اپنے مصلی یعنی محراب پر پڑھنا کیسا ہے یعنی وہ جائے نماز جس پر کھڑے ہوکر امام پانچوں وقت کی نماز پڑھاتا ہے؟

    جواب نمبر: 42294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1633-1633/M=12/1433 محراب میں سنت پڑھنا ناجائز نہیں ہے، لیکن اس سے شبہ ہوتا ہے کہ جماعت ہورہی ہے، اس لیے وہاں نہ پڑھے، دوسری جگہ پڑھ لے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند