• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42285

    عنوان: Namaz During Azaan

    سوال: اگر کسی شخص کو گھر پہ نماز پڑھنے کا کوئی عذر ہو تو کیا جب اذان ہورہی ہو اس وقت وہ نماز پڑھ سکتاہے؟ یا وہ اذان پوری ہونے کاانتظار کرے گا اور پھر نماز پڑھے گا؟

    جواب نمبر: 42285

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1091-1085/N=12/1433 اذان کے دوران نماز پڑھ سکتے ہیں، لیکن بہتر یہ ہے کہ اذان پوری ہونے کا انتظار کرے اور اذان کا جواب اور اس کے بعد درود شریف اور مسنون دعا سے فارغ ہوکر نماز پڑھے، قال في الفتاوی الہندیة (کتاب الصلاة الباب الثاني في الأذان، ومما یتصل بذلک إجابة الموٴذن: ۱/۵۷): ولا یشتغل بقراء ة القرآن ولا بشيء من الأعمال سوی الإجاب ولو کان في القراء ة ینبغي أن یقطع ویشتغل بالاستماع والإجابة کذا في البدائع اھ وقال في رد المحتار (کتاب الصلاة باب الأذان: ۲/۶۶): قولہ: ”بخلاف قرآن“: لأنہ لا یفوت․ جوہرہ اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند