عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 42086
جواب نمبر: 42086
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1062-1050/N=11/1433 (۱) امام مسلمان ہو، اہل السنت والجماعت میں سے ہو، اس میں بدعت یا فسق کے قبیل کی کوئی چیز نہ ہو اور بقدر ضرورت قرا ء ت پر قادر ہو، اور ان امور بالا کے ساتھ اگر مسئلہ مسائل سے واقف، مجود قاری، پرہیزگار با اخلاق اور شریف النفس وغیرہ بھی ہو تو اوروں سے بہتر ہے۔ (۲) داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم پر کتروانا ناجائز وحرام ہے، اس کا مرتکب فاسق ہے اور اس کی امامت مکروہ تحریمی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند