• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42063

    عنوان: اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے سامنے سے گذرنے کے لئے کتنی مسافت ہونی چاہئے؟

    سوال: اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے سامنے سے گذرنے کے لئے کتنی مسافت ہونی چاہئے؟

    جواب نمبر: 42063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1581-1002/L=11/1433 اگر کوئی شخص میدان میں یا بڑی مسجد میں جس کی لمبائی 40 ذراع ہو نماز پڑھ رہا ہو تو تین صفوں کو چھوڑکر اس کے آگے سے گذرنے کی گنجائش ہے، اور چھوٹی مسجد میں مطلقاً گنجائش نہیں ہے، یعنی نمازی سے لے کر محراب کی دیوار یا اخیر مسجد تک گذرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند