• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 42042

    عنوان: سوروہٴ فاتحہ كے بعد سورت ملانا

    سوال: میں جانتاہوں کہ فرض کی چار رکعات میں ہم سورة فاتحہ پڑھتے ہیں اور پھر شروع کے دورکعات میں کوئی دوسری سورة ملاتے ہیں اور صرف سورة فاتحہ اخیر کی دورکعات میں پڑھتے ہیں، تو کیا یہ چار رکعات کی سنت میں یہی عمل ہوگا؟ یا ہمیں چاروں رکعات میں سورة فاتحہ اور سورة پڑھنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 42042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1063-1052/N=11/1433 فرض نمازوں کے علاوہ دیگر تمام نمازوں کی ہررکعت میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت یا چھوٹی تین آیتیں یا ایک بڑی آیت ملانا واجب ہے، کذا في عامة کتب الفقہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند