• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41995

    عنوان: ظہر كا وقت مثلین تك رہتا ہے۔

    سوال: میں سعودی میں رہتا ہوں ، یہاں عصر کی نماز جلدی ہو جاتی ہے ، میں حنفی مذہب پر چلتا ہوں ، میں نماز تو جماعت سے ہی پڑھتا ہو ں ، لیکن اگر کبھی ظہر کی نماز نہ پڑھی ہو اورعصر کی اذان ہو جائے تو میں ظہر کی قضا پڑھوں یا اگر حنفی مذہب کے حساب سے وقت باقی ہو؟

    جواب نمبر: 41995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1581-1581/M=11/1433 حنفی مسلک میں مفتی بہ قول کے اعتبار سے ظہر کا وقت مثلین تک رہتا ہے، لہٰذا آپ مسئولہ صورت میں ظہر کی نماز قضا کے بجائے ادا کی نیت سے پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند