• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41934

    عنوان: تراویح نماز کے بعد دوع

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں کی مسجد میں ہر سال مختلف حافظ تراویح پڑھاتے ہیں، کوئی حافظ تراویح کے بعد وتر سے پہلے دعا مانگتا ہے، اور کوئی حافظ نہیں مانگتا، درست کیا ہے؟ مہربانی کر کے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1562-1183/D=11/1433 تراویح کے بعد مسنون وضروری ہے نہ وتر کے بعد، البتہ تراویح میں چونکہ قرآن پاک کے ایک حصہ کی قرأت سے فراغت ہوئی ہے اور تلاوت قرآن کے بعد دعا کرنا مستحب ہے، اس لیے تراویح کے بعد دعا کرنا مستحب اور اولیٰ ہوگا، لیکن اجتماعی دعا کرنے کا پابند کرنے کی اس میں بھی ضرورت نہیں۔ (امداد الاحکام: ۲/۲۳۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند