• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41795

    عنوان: کیا اہل حدیث اور بریلوی کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

    سوال: کیا اہل حدیث اور بریلوی کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 41795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1508-950/L=11/1433 غیرمقلد امام اگر تقلید کو شرک نہیں سمجھتا ائمہ کرام کو برا نہیں کہتا، طہارت وصلاة کے ان مسائل میں جن میں حنفی مذہب کی نماز کا مدار ہے کی رعایت کرکے نماز ادا کرتا ہے تو اس کی اقتدا میں نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے، بریلوی امام کے عقائد اگر حد شرک تک پہنچے ہوئے نہ ہوں تو اس کی اقتداء میں نماز کراہت تحریمی کے ساتھ ادا ہوجاتی ہے، مجبوری نہ ہو تو غیرمقلد یا بریلوی امام کی اقتداء میں نماز ادا نہ کی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند