عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 41651
جواب نمبر: 41651
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1455-924/L=11/1433 اذان کہنا پنجوقتہ نماوں کے لیے سنت موٴکدہ ہے، اور یہ سنیت اسی وقت ادا ہوگی جب کہ کوئی عقلمند مرد کہے، گھڑی کی اذان اس کے لیے کفایت نہیں کرے گی، لہٰذا جس مسجد میں گھڑی کی اذان پر نماز ہوتی ہے گویا وہ بغیر اذان کے نماز ہوئی اس لیے آئندہ اس طریقہ پر اذان دینے کو بند کردیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند