• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41648

    عنوان: کیا ہم عشا کی نماز کے بعد جو وتر پڑھتے ہیں، کیا رمضان میں ہم اگر وتر پڑھ لیں تو کیا تراویح نہیں پڑھ سکتے؟

    سوال: کیا ہم عشا کی نماز کے بعد جو وتر پڑھتے ہیں، کیا رمضان میں ہم اگر وتر پڑھ لیں تو کیا تراویح نہیں پڑھ سکتے؟

    جواب نمبر: 41648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1456-925/L=11/1433 تراویح کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے طلوع صبح صادق تک رہتا ہے اور وتر کی نماز سے پہلے یا بعد ہرطرح پڑھنا درست ہے، اس لیے وتر پڑھ لینے کے بعد تراویح کی نماز پڑھنا درست ہے، والصحیح أن وقتہا ما بعد العشاء إلی طلوع الفجر قبل الوتر وبعدہ․ (عالمگیري: ۱/۱۱۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند