• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41567

    عنوان: وتر کی نماز سے پہلے دعا کیوں ؟ وتر کے بعد کیوں نہیں ؟

    سوال: ہمارے کچھ ساتھیوں نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ دعا تو ہر نماز کی تکمیل کے بعد ہوتی ہے جیسے مغرب کی نماز میں تین رکعت مکمّل ہونے کے بعد دعا ہوتی ہے لیکن رمضان میں وتر کی نماز سے پہلے دعا کیوں ہوتی ہے؟ قیاس کا تقاضا تو یہ ہے کہ وتر کی جماعت مکمّل ہونے کے بعد دعا ہو، وجہ تحریر فرماکر اشکال کا ازالہ فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41567

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1521-1041/H=10/1433 بیس رکعات تراویح مستقل ایک نماز ہے اس لیے اس کے بعد دعاء کرلی جاتی ہے اور وہ بھی سرا مختصر کرنا مستحب درجہ میں ہے اگرکوئی نہ کرے تو کچھ کراہت کا موجب نہیں، لازم سمجھنا یا قرار دینا بھی درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند