• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41557

    عنوان: كیا معتكف عورت گرمی كی وجہ سے گھر كے صحن میں آسكتی ہے؟

    سوال: میری عمر چوبیس سال ہے اور میں طالب علم ہو ں اور میری امی اعتکاف میں بیٹھی ہیں اور بیمار بھی ہیں ، ان کی عمر ساٹھ سال ہوگئی ہے، گھر میں کام کرنے کے لیے میری چھوٹی بہن ہے ،وہ بھی طالبہ ہے ، اور امی گرمی کی وجہ سے کمرہ میں نہیں رہ سکتیں جب لائٹ نہیں ہوتی ہے ، ہم سب گھر میں کے صحن میں سوتے ہیں، کیا رات کو امی بھی ہمارے ساتھ صحن میں سو سکتی ہیں؟ مطلب کھلے آسمان کے نیچے ؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 41557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1448-1448/M-10/1433 اعتکاف کی حالت میں معتکف (اعتکاف کی جگہ) کو چھوڑکر صحن میں سونا صحیح نہیں، طبعی ضرورت کے بغیر اپنی جگہ سے باہر نہ جائیں، گرمی برداشت کریں، یا لائٹ غائب ہونے کے وقت ہوا کے لیے کوئی اور نظم کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند