• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41530

    عنوان: نماز میں کیا کپڑوں کو موڑ کر پڑھنا جائزہے؟

    سوال: (۱) نماز میں کیا کپڑوں کو موڑ کر پڑھنا جائزہے؟(۲) اور کیا ٹخنو کے نیچے پینٹ پہننے سے نماز نہیں ہوتی ؟

    جواب نمبر: 41530

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 916-910/N=10/1433 (۱) کپڑا اگر معتاد اور جائز حد سے متجاوز نہ ہو تو اسے موڑکر نماز پڑھنا مکروہ ہے، حدیث میں اس سے منع کیا گیا ہے، اور اگر پینٹ یا پائجامہ ٹخنے سے نیچے ہو تو ٹخنے سے اوپر کرنے کے لیے موڑنا مکروہ نہیں، یہ صورت حدیث کے مصداق سے خارج ہے۔ (۲) پینٹ، پائجامہ یا لنگی وغیرہ ٹخنے سے نیچے ہو تو اس صورت میں نماز تو درست ہوگی لیکن پائجامہ وغیرہ ٹخنے سے نیچے رکھنا ناجائز اور گناہ کبیرہ ہے، اس لیے اس عمل معصیت کی وجہ سے نماز کا ثواب گھٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند