• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41426

    عنوان: جو شخص رکوع اور سجدہ پر قادر نہ ہو، اس سے قیام کا فرض ساقط ہوجاتا ہے

    سوال: ایک شخص نماز میں قیام پر قادر ہے ، لیکن وہ رکوع اور سجدہ میں جانے سے قاصر ہے، تو کیا اس شخص ک لئے پھربھی قیام لازم ہے؟ اگر وہ قیام کرے اور سجدہ کے لئے کرسی پر بیٹھ جائے تو اسکی نماز درست ہو گی؟یا اگر وہ اس حالت میں بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 41426

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1754-1346/B=10/1433 جو شخص رکوع اور سجدہ پر قادر نہ ہو، اس سے قیام کا فرض ساقط ہوجاتا ہے وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے، کرسی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند