• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41402

    عنوان: نابالغ بچے كی اقتدا میں تراویح بھی درست نہیں۔

    سوال: میں کویت میں کام کرتاہوں اور کمپنی میں تراویح کی نماز آٹھ رکعات پڑھائی جاتی ہے ، وہ بھی نابالغ بچے پڑھاتے ہیں جس کی جہ سے بہت سے لوگ جماعت میں شامل نہیں ہوتے ہیں اور گھر میں بیس رکعات اکیلے پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ تو مسجد میں ہی تراویح کی جماعت کے دوران کسی کونے میں اکیلے اپنی نماز اور تراویح دونوں پوری کرتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ درست ہے کہ مسجد کی جماعت میں شامل نہ ہو کر گھر میں اکیلے تراویح پڑھنا یا تراویح جماعت کے دوران اپنی الگ تراویح مسجد میں ہی پڑھنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 41402

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1321-1007/H=10/1433 نابالغ بچہ کی اقتداء میں تراویح بھی درست نہیں ہوتیں، جو لوگ تراویح کی جماعت میں شامل نہیں ہوئے وہ ٹھیک کرتے ہیں، آپ بھی عشاء کے فرض مسجد میں پڑھ کر بیس رکعات تراویح گھر پر آکر پڑھ لیا کریں، اگر گھر میں تراویح کی جماعت ہونے میں کچھ مانع نہ ہو تو بہتر یہ ہے کہ جماعت سے صحیح طریق پر تراویح کی جماعت قائم کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند