• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41253

    عنوان: نمازی كے سامنے سے گذرنا

    سوال: بہت سے لوگ ایسی جگہ نماز کے لئے نیت باندھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں کہ پھر دوسرے آدمی کو ان کے سامنے سے جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوتا ،تو کیا جماعت میں شامل ہونے کے لئے ان کے سامنے سے جا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 41253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 824-831/N=10/1433 جی ہاں! ایسی صورت میں نمازی کے سامنے سے گذرسکتے ہیں، جائز ہے، گذرنے والے کو کوئی گناہ نہ ہوگا قال في رد المحتار (کتاب الصلاة، باب ما یفسد الصلاة وما یکرہ فیہا: ۲/۳۹۹-۴۰۱، مکتبة زکریا دیوبند): الثانیة: مقابلتہا: وہي أن یکون المصلي تعرض للمرور، والمار لیس لہ مندوحة عن المرور فیختص المصلي بالإثم دون المار․․․ والظاہر أن من الصورة الثانیة ما لو صلی عند باب المسجد وقت إقامة الجماعة لأن للمار أن یمر علی رقبتہ کما یأتي․․․ کمن صلی خلف فرجة الصف فلا یمنعون من المرور لتعدیہ․․․ قال في القنیة: قام في آخر الصف في المسجد بینہ وبین الصفوف مواضع خالیة فللداخل أن یمر بین یدیہ لیصل الصفوف لأنہ أسقط حرمة نفسہ فلا یأثم المار بین یدیہ․․․ اھ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند