• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41221

    عنوان: چار رکعات والی نماز میں اگر دوسری رکعات میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا شروع کردیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ چار رکعات والی نماز میں اگر دوسری رکعات میں التحیات کے بعد درود شریف پڑھنا شروع کردیں اور بیچ میں یاد آجائے تو اس وقت درود شریف پورا کریں یا بیچ میں چھوڑ کر کھڑے ہوجائیں ؟

    جواب نمبر: 41221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1375-1378/M=10/1433 یاد آنے پر فوراً پڑھنا بند کردیں اور بیچ میں چھوڑکر کھڑے ہوجائیں، اگر آپ امام کے پیچھے نہ پڑھ رہے ہوں تو اخیر میں سجدہٴ سہو کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند