• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41112

    عنوان: سعودی میں جو افطار كا جگہ جگہ نظم رہتا ہے

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ سعودی عرب میں جگہ جگہ ٹینٹ لگا کر افطار کا انتظام رہتا ہے ، کیا اسمیں سب کھا سکتے ہیں میرا مطلب ہے کہ یہ تو پتا نہیں کہ کس پیسوں سے انتظام ہو رہا ہے ؟زکاة ہے صدقہ ہے یا ہدیہ ہے اسمیں ابھی بہت سارے لوگ جو اچھا خاصا کماتے ہیں ، نوجوان بھی ہیں ، وہ بھی جاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا جائز ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 41112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1435-1067/D=9/1433 افطار میں زکاة فطرہ کی رقم استعمال نہ ہوتی ہوگی، غالب گمان یہی ہے آپ کو تردد ہو تو تحقیق کرکے اطمینان کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند