• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41110

    عنوان: عالم كی موجودگی میں حافظ كی امامت

    سوال: (۱) کیا ایک عالم دین کی موجودگی میں ایک قاری یا حافظ قرآن امامت کر سکتا ہے ؟(۲) اور اگر دونوں موجود ہوں تو کس کو امامت کرنی چاہیے؟

    جواب نمبر: 41110

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1403-1034/D=9/1433 (۱) کرسکتا ہے، یعنی جائز ہے۔ (۲) اگر عالم بقدر ضرورت مطابق تجوید قرآن اچھا پڑھ لیتا ہے تو عالم کی امامت افضل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند