• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40994

    عنوان: سورت پڑھنا بھول گیا

    سوال: اگر ۴ رکعت نماز فرض پڑھ رہا ہوں تو پہلے دورکعت میں سے کسی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد دوسری سورة نا پڑھی اور رکوع میں چلا گیا سورة ملانا بھول گیا تو کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا ؟ یا نماز لوٹانی پڑے گی؟یا نماز ھو جائگی؟

    جواب نمبر: 40994

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 801-778/N=10/1433 صورت مسئول عنہا میں سجدہ سہو کرلینے سے نماز درست ہوجائے گی، نماز لوٹانے کی ضرورت نہ ہوگی، ہاں اگر سجدہٴ سہو نہیں کیا اور منافی صلاة کوئی کام بھی کرلیا تو وقت کے اندر نماز کا لوٹانا واجب ہوگا اور وقت کے بعد مستحب کذا فی عامة کتب الفقہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند